سجادہ آرائی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جائے نماز بچھانا؛ (کنایتہً) بہار کا موسم۔  عروسان چمن آنچل سروں پر ڈال کر بیٹھے دعا کا وقت آیا سب نے کی سجادہ آرائی      ( ١٩٣٥ء، عزیز لکھنوی، صحیفہ ولا، ٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سجادہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'آراستن' سے صیغہ امر 'آرا' بطور لاحقۂ فاعلی کے بعد ہمزہ زائد لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٥ء سے "صحیفہ ولا" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث